اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملک میں سیاسی تناؤ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پارٹی قیادت اور عوام کو ان کی صحت اور مقدمات سے متعلق محض ہدایات موصول ہوئی ہیں، تاہم صحت کی صورتحال کے بارے میں اطلاعات تاحال تشویشناک ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ارکانِ اسمبلی، کارکنوں اور حامیوں کی گرفتاریوں اور اٹھائے جانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم کی اسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فوری فیصلہ کیا جائے اور ان کی بہنوں کو رہائی دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ سے 18 اگست کے عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد کی بھی درخواست کی۔





