واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم انتخابات کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس الیکشن کے باعث امریکا کو تین ٹریلین ڈالر کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ان کی پالیسیوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی سے روکنا ہے اور اگر انہوں نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل اور پورا مشرق وسطیٰ وجود میں نہ رہتا، اگرچہ کوئی اس بات کا اعتراف نہیں کرنا چاہتا مگر سب حقیقت سے آگاہ ہیں۔
کینیڈی اسپیس سینٹر میں خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس بار بیلٹ پر ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچا۔
ایران پر کارروائی کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات پر جواب دینے پر پہلے انہوں نے گریز کیا اور پھر محدود نوعیت کے حملوں کی تصدیق کی
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور گزشتہ چھ سات ماہ کے دوران کوئی امریکی فوجی جاں بحق نہیں ہوا۔
علاوہ ازیں، مڈٹرم الیکشن کے بعد امریکی صدر نے انتظامیہ میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر 9 نومبر سے نئے چیف آف اسٹاف کا منصب سنبھالیں گے۔ موجودہ چیف آف اسٹاف سوزی وائلز یہ عہدہ چھوڑ کر ان کی سیاسی ٹیم کا حصہ بن جائیں گی۔





