شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خواتین کے بھیس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی آپریشن عزم استحکام وژ ن کے تحت فتنہ الہنددستان کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ سیکیورٹی فورسز نے رکشے میں خواتین کے بھیس میں سوار خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اخلاقی اقدار کے منافی اور خواتین کی حرمت کے استحصال کا بھی باعث ہے۔ خارجی دہشتگرد اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں کے ذریعے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بزدل خوارج کے مساجد اور شہری آبادی میں چھپنے اور بارودی مواد رکھنے کے شواہد موجود ہیں ، بزدل خوارج صوبہ خیبر پختونخوا میں عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ جو ان کے طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پسپائی کے بعد فتنہ الخوارج کے دہشتگرد فرار ہونے کے لیے مختلف طریقے اختیار کر رہے ہیں۔ اس سے قبل خوارج کی جانب سے مساجد اور شہری آبادی میں چھپنے اور وہاں بارودی مواد رکھنے کے شواہد بھی سامنے آچکے ہیں۔






