باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے علیزو میں تبلیغی مرکز کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ ناوی ڈنڈ کے علاقے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں دوست علی اور محمد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔





