شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے پاکستان سے وفاقی وزیر ماحولیات اس وقت بھارت میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے مغلیہ دور کی شاندار یادگار تاج محل دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جسے مودی سرکار نے مسترد کر دیا ۔ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ بھارت سفارت کاری کا ڈھونگ رچاتا ہے لیکن اصل میں سفارتی آداب سے ناواقف ہے ۔
یادرہے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا تعلق ہی ایشین ممالک کے تاریخی ورثے سے جڑا ہوا ہے لیکن اسی ورثے کو دورہ کرنے سے انکار کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت کے انتہا پسند ہندوتوا نظریے کو عالمی سطح پر سبکی کی کوئی پروا نہیں ۔





