اسلام آباد: قطر کے وزیر داخلہ اور داخلی سلامتی فورس (لخویا) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے قطری ہم منصب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کا پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قطری وزیر داخلہ کے دورے سے پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت ملے گی۔





