کراچی: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 24 دسمبر 2026 کی صبح چار بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام کمرشل، مسافر اور فوجی طیارے اس دوران پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپریل 2025 میں بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی تھی، اور اس کے بعد سے پابندی میں ماہانہ بنیادوں پر توسیع کی جا رہی ہے۔





