اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اور انہیں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہِ راست عوامی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی اور انتظامی کارکردگی سے ہے، اور انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا وقت کا تقاضا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن نقوی نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ایک وفاقی وزیر مسلسل ان کے خلاف بات کر رہے ہیں، اور اگر انہوں نے جواب دیا تو وہ "منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے"۔





