کوہاٹ: کوہاٹ میں معطل پولیس اہلکاروں کی بحالی کے لیے کیا جانے والا احتجاج ڈی پی او کی جانب سے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔
کچہری چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی اور ڈی پی او کوہاٹ سے معطل اہلکاروں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اعلان کیا تھا کہ اگر اہلکار بحال نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے خیبر پختونخوا تک پھیلا دیا جائے گا۔
بعد ازاں مظاہرین کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈی پی او کوہاٹ نے ان کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ مظاہرین نے امید ظاہر کی کہ کیے گئے وعدوں پر جلد عمل ہوگا۔





