اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر اپنے بگڑتی حالت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ رہے تو اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔
یہ خط عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس تک پہنچایا گیا۔

خط میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں برین ہیمرج اور دل کے دورے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے، اور ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔
حکومت یا جیل انتظامیہ کی جانب سے خط میں کیے گئے دعوؤں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔




