پھوکٹ: تھائی لینڈ کے معروف سیاحتی قصبے پٹونگ میں ایک چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
تھائی میڈیا کے مطابق آگ علی الصبح عمارت کی نچلی منزل پر موجود دکانوں میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپر کی منزلوں پر بنے گھروں اور قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور تقریباً دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ سے عمارت کے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔




