لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع میں فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے، اور دنیا کے بڑے شہروں میں لاہور آج پھر آلودگی کے لحاظ سے سرِفہرست ہے۔ صبح سات بجے گوجرانوالہ میں آلودگی کی سطح 514، فیصل آباد میں 429، ملتان میں 422، سرگودھا میں 384 اور لاہور میں 362 ریکارڈ کی گئی۔





