پشاور: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور باڑہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
آئی جی ایف سی نے اسپتال میں زیرِ علاج پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور دہشت گردی کے خلاف فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں، پوری قوم ان کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے





