واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کے سوال پر برہم ہو گئے، اور انہیں "بدتمیز خاتون" قرار دے دیا۔
خاتون رپورٹر کے سوال پر صدر ٹرمپ نے الٹا ان سے پوچھا کہ "آپ ہیں کون؟"۔ انہوں نے کہا: "آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں، آپ کو پچھلی صفوں میں ہونا چاہیے تھا"۔
ایک امریکی اخبار نے صدر ٹرمپ کے صحافیوں کے ساتھ رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب صدر کسی رپورٹر پر برہم نہ ہوں، اور اس کی وجہ عموماً ایسے سوالات ہوتے ہیں جو انہیں پسند نہیں آتے۔




