کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف کے علاقے میں روسی ڈرون حملوں سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی اور مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔
روس کی جانب سے حملوں پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل روس نے امریکا، چین اور روس کے صدور کی شینزین میں ملاقات کے چند گھنٹوں بعد یوکرین پر 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائل داغے تھے، جن سے آٹھ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے تھے۔




