ممبئی: اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے بالی وڈ کی مشہور شخصیات کے لیے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری میں فلمی ستاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر جانے اور مداحوں سے میل جول رکھنے سے گریز کریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے کئی اداکاروں کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں، جس کے پیش نظر پولیس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹائیگر شروف پر فائرنگ کی تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم نے حملے سے پہلے مبینہ طور پر بالی وڈ کے کئی ستاروں کے گھروں کا جائزہ لیا تھا۔
اس سے قبل 21 اکتوبر کو ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملزم نے دیگر شخصیات کے علاوہ امیتابھ بچن اور سلمان خان کی رہائش گاہوں کی بھی مبینہ طور پر نگرانی کی تھی۔




