راولاکوٹ: آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ کے علاقے کھڑک میں ایک مقامی تاجر کی مارکیٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
واقعہ گزشتہ رات تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ متاثرہ تاجر کے مطابق حملے میں دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
تاجر نے الزام عائد کیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک مسلح گروہ نے مارکیٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، جن کا مقصد تاجروں کو ریاست کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنا تھا۔
حملے میں جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی مؤقف جاری نہیں کیا گیا، جبکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔





