ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیال روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ سروکئی کے سابق ایس ایچ او شہید ہو گئے، جبکہ 2 شہری زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیال روڈ پر پیش آیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد عام شہری ہیں۔
پولیس نے حملہ آوروں اور فائرنگ کے محرکات کے بارے میں تاحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔





