نارووال: شکر گڑھ میں چند ماہ قبل 14 سالہ لڑکی کو مقامی نوجوان کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج درخواست کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ محلہ انتووالی میں اس وقت پیش آیا جب لڑکی گھر پر اکیلی تھی۔
لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر اہلخانہ اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کے 7 ماہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی۔ جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے اپنی والدہ کو مبینہ زیادتی کے بارے میں بتایا۔
اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے واقعہ کی اطلاع دینے پر لڑکی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس شکر گڑھ نے علاقے سے فرار ہونے والے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
پولیس نے کمسن ہونے کے باعث لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔





