اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 157 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان نے 5 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جبکہ اسی عرصے میں 3 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئیں۔ اس طرح غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کا مجموعی حجم 5 ارب 89 کروڑ ڈالر رہا۔
رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر 2026 میں پاکستان کو 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئیں۔





