کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، اور فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 203 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 154 ڈالر کمی کے بعد 3573 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات کے باعث سونے کی قیمت میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔





