اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سلطان آف جوہر کپ 2026 کیلیے 18 رکنی قومی انڈر 21 ہاکی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ 17 سے 24 اکتوبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو کے تامن دایا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پی ایچ ایف کے مطابق محمد عماد کو آٹھ روزہ عالمی جونیئر ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جس میں دنیا کی نمایاں جونیئر ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو چین کے خلاف کرے گا جبکہ 18 اکتوبر کو کینیڈا، 21 اکتوبر کو میزبان ملائیشیا اور 23 اکتوبر کو جاپان سے مقابلہ ہوگا۔ تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل 24 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ میں دو گول کیپرز، چھ ڈیفنڈرز، پانچ مڈفیلڈرز اور پانچ فارورڈز شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 21 اسکواڈ
احسن محمود، احتشام خان، عبداللہ فاروق، عاصم حیدر، علی انصار، سمیع اللہ، علی حمزہ، عثمان غنی، محمد عماد (کپتان)، محمد شہیر، سیف اللہ، حمزہ فیاض، یحییٰ نجیب، رانا ولید، رانا سمیع، غلام مصطفیٰ، عدیل افضل، عثمان یوسف
ٹیم مینجمنٹ میں منیجر ایاز محمود، ہیڈ کوچ سمیر حسین، اسسٹنٹ کوچ اظفر یعقوب، فزیوتھراپسٹ عادل اختر اور ویڈیو اینالسٹ عمران خان شامل ہیں۔
سلطان آف جوہر کپ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں سینئر قومی ٹیم اور جونیئر ورلڈ کپ کے لیے تیار کرنے کا اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔






