سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل مینڈس کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا بطور کھلاڑی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سری لنکا کے اسکواڈ میں کامندو مینڈس، پاتھم نسانکا، دنیش چندیمل، آسیتھا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، اور دلشان مدوشنکا جیسے نامور کرکٹر بھی شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا، سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔
دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے۔







