لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم لاہور پولیس نے گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے قافلے کے ہمراہ واپس رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور سرگودھا میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں سے آج نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے





