کراچی: لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں ایک گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے بھائی کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں کی شادی 15 سال پہلے ہوئی تھی، اور کچھ عرصے سے ان کے درمیان علیحدگی تھی۔ خاتون اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھیں۔ تینوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





