پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش اور پشاور کے ضلعی صدر عرفان سلیم کو 3 ایم پی او کے تحت ہری پور جیل منتقل کر دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کو 17 نومبر 2026 کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ ان کی گرفتاری ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد عمل میں آئی۔
بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے دونوں سمیت تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی 23 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی تھی، تاہم انہیں 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کارروائی کے بعد کامران بنگش اور عرفان سلیم کو ہری پور جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔




