تل ابیب: ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشی کے واقعات 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، اور رواں سال 23 حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے فوجیوں میں سے 17 غزہ جنگ میں حصہ لے چکے تھے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ گزشتہ 16 برسوں میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں نے اپنی جان لی ہے۔
اخبار کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں 21 اور 2025 میں 22 حاضر سروس فوجیوں نے خودکشی کی، جبکہ جنگ سے پہلے یہ سالانہ اوسط 12 تھی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ان اعداد و شمار پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔





