غزہ: غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں چار فلسطینی شہید اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار 679 فلسطینی شہید اور چھ ہزار 100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں 74 ہزار 746 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 76 ہزار 234 زخمی ہو چکے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں ملبے سے 851 لاشیں بھی نکالی ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے ان حملوں پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔





