اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 'کالو گینگ' کے 5 مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان جڑواں شہروں میں سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔
یہ گینگ بالخصوص تفریحی مقامات، میٹرو اسٹیشنز اور مختلف رہائشی گلیوں میں نجی نوعیت کی وارداتیں کرتے ہوئے شہریوں کو اسلحے کے زور پر ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کر دیتا تھا۔ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور 4 پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیے ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اپنے بیان میں عزم ظاہر کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں کٹھہرے میں لایا جائے گا اور عدالت کے ذریعے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال پر ڈاکے ڈالنے اور انہیں قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا، جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





