پشاور: ہشت نگری کے ایک ہوٹل میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ کے لیے جاری ڈیلنگ ناکام بنا دی گئی۔ کارروائی کے دوران سری لنکن شہری سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس خیبر پختونخوا کے مطابق ملزمان ہوٹل کے کمرے میں 200 کلوگرام آئس کی عالمی مارکیٹ میں سپلائی کے لیے ڈیلنگ کررہے تھے۔
کارروائی کے دوران غیر ملکی شہری اور اس کے ساتھیوں کے قبضے سے آئس کے 200 پیکٹ برآمد کرلیے گئے۔
ترجمان کے مطابق سری لنکن شہری کو مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔





