اسلام آباد: مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 4,300 روپے بڑھ کر 441,636 روپے ہوگئی ہے
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3,686 روپے بڑھ کر 378,631 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3,379 روپے اضافے کے بعد 347,091 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43 ڈالر بڑھ کر 4,191 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دریں اثنا، چاندی کی قیمت فی تولہ 20 روپے بڑھ کر 6,578 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے اضافے کے بعد 5,639 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 0.20 ڈالر بڑھ کر 61 ڈالر فی اونس ہوگئی۔





