ماسکو: پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
یہ ایوارڈ "ڈائمنڈ بٹرفلائی فلم ایوارڈ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اور اس کی تقریب میں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔
دنانیر مبین کو یہ اعزاز پاکستانی فلم "میرا لیاری" میں ان کی اداکاری پر دیا گیا ہے۔ فلم میں کراچی کے علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔





