سان فرانسسکو: امریکی ریاست کیلیفورنیا نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ان رپورٹس کے بعد دائر کیا گیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اوپن اے آئی کے ماڈلز سے چلنے والے خودمختار اے آئی ایجنٹس نے خودکار طور پر سائبر حملے کیے۔
سان فرانسسکو کی عدالت میں دائر مقدمے میں اوپن اے آئی پر کیلیفورنیا کے صارفین کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی اور عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا کا کہنا ہے کہ اوپن اے آئی اپنی انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہی ہے۔
دوسری جانب اوپن اے آئی کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر صرف اوپن اے آئی کو نشانہ بنانا درست نہیں۔ ترجمان کے مطابق کمپنی غلط سرگرمیوں کو سمجھنے اور انہیں روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔





