اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں ہو سکتا، اور کسی بھی نئے صوبے کے قیام کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے منظوری ضروری ہوگی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرے گی، اور پھر عمران خان سے ہدایات لے کر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے اختلافی بیانات کو "نورا کشتی" قرار دیا۔





