پشاورپاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارلیمانی پارٹی کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کی جانب سے سات رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، جس نے نامزدگی کے باضابطہ اعلامیے کے اجرا کے لیے پارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطہ کرکے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی نے مشاورت کے بعد علی امین گنڈاپور کو اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کو باضابطہ شکل دینے اور مرکزی قیادت کی سطح پر آگاہی کے لیے سات ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔کمیٹی نے علی امین گنڈاپور کی نامزدگی سے متعلق اعلامیہ جاری کرنے کے لیے پارٹی کی مرکزی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور انہیں پارلیمانی پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ مرکزی قیادت کو اس حوالے سے باضابطہ اعلامیے کے اجرا کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
سات رکنی پارلیمانی کمیٹی میں کوہاٹ، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، مردان اور کرک سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ کمیٹی میں مختلف اضلاع کی نمائندگی کو شامل کیا گیا ہے تاکہ پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کو مرکزی قیادت تک پہنچایا جاسکے۔
علی امین گنڈاپور کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی سیاست اور پارٹی کے اندرونی تنظیمی معاملات اہمیت اختیار کیے ہوئے ہیں۔ تاہم نامزدگی کے حوالے سے مرکزی قیادت کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری ہونا ابھی باقی ہے





