بنوں خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ہوید میں مقامی امن کمیٹی کے سربراہ ملک خوب نواز خان کی جانب سے طلب کردہ امن جرگے کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم عمر بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جرگے میں مقامی عمائدین اور دیگر افراد شریک تھے کہ اس دوران کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں جرگے میں موجود متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔





