کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگنی یا نکاح سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں عاصم اظہر شیروانی میں اور ایک دلہن سبز رنگ کے لباس میں نظر آ رہی تھیں۔ ایک ویڈیو میں عاصم اظہر کو اداکار یاسر حسین کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔ اس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ گلوکار نے کسی نجی تقریب میں منگنی یا نکاح کر لیا ہے۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے کہا کہ وہ "سب کو خود بتا دیں گے، شادی کی ٹینشن نہ لیں"۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق عاصم اظہر نے حال ہی میں ایک موبائل فون کمپنی کا اشتہار شوٹ کیا ہے، جس کا پرومو جاری کیا گیا ہے۔ اشتہار میں شادی کی ایک تقریب دکھائی گئی ہے، اور وائرل تصاویر اسی اشتہار کی بتائی جا رہی ہیں۔





