دوحہ: اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان شاہینز نے اننگز کا تیز آغاز کرتے ہوئے نو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 83 رنز بنا لیے ہیں۔
گروپ بی کا یہ میچ دوحہ کی یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کا پہلا میچ ہے۔
دفاعی چیمپیئن پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کر رہے ہیں۔ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ یو اے ای، بھارت اے اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق پاکستان شاہینز 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کے خلاف ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے۔





