معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رواں ماہ اکتوبر کے آخر میں اپنا پہلا ٹچ اسکرین میک بک متعارف کروا سکتی ہے جبکہ نئے آئی پیڈ منی کی رونمائی بھی متوقع ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے نئی مصنوعات کی رونمائی کا ایونٹ 27 اکتوبر 2026 یا اس کے آس پاس منعقد ہونے کا امکان ہے تاہم کمپنی نے تاحال اس تاریخ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کے نئے 14 اور 16 انچ میک بک پرو ماڈلز میں (او ایل ای ڈی) ٹچ اسکرین ڈسپلے دیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لیپ ٹاپ کو موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ پتلا اور ہلکا بنانے کے ساتھ آئی فون جیسا ڈائنامک آئی لینڈ انٹرفیس بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔
ایپل نئے M6 چپ کے ساتھ 14 انچ میک بک پرو اور آئی میک کے اپڈیٹڈ ماڈلز بھی پیش کر سکتی ہے، جن کا ڈیزائن موجودہ ماڈلز سے ملتا جلتا رہنے کی توقع ہے۔










