اسسٹنٹ کمشنر اوگی مانسہرہ عادل وسیم کی گاڑی پر نوشہرہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عادل وسیم زخمی ہوگئےزخمی اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کردیا گیاعادل وسیم کا تعلق صالح خانہ نوشہرہ سے ہے اور وہ اپنے گاؤں آئے ہوئے تھے
واپسی پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا ڈی پی او نوشہرہ سونیا شمروز کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں. اس وقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم خان کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کمشنر عادم وسیم کی حالت خطرے سے باہر ہے





