لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 سیزن کے لیے ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 8 کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سیزن میں 20 کھلاڑیوں کو 5 کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔
پی سی بی کے مطابق کپتان فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو ترقی دے کر کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔ منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو مسلسل اچھی کارکردگی کے اعتراف میں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔ بورڈ کے مطابق کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ نئے کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر رہیں گے۔





