دوحہ: اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان اے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
50 اوورز کا یہ میچ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جا رہا ہے۔
میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہلے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔ پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز بھارت اے اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا گیا تھا۔





