نئی دہلی: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمہ فورم کے موقع پر تاجکستان کی وزیر ثقافت مطلوبہ خان ستوریون سے ملاقات کی، اور ماحولیاتی تبدیلی، ثقافت اور تحقیق میں مشترکہ تعاون کے لیے ورچوئل گرین یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان عوامی روابط بڑھانے پر زور دیا۔ مصدق ملک نے ملاقات کی تفصیلات ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
مصدق ملک 20 سے 22 نومبر تک جاری رہنے والے ایس سی او کے پہلے تہذیبی مکالمہ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ فورم تہذیبوں کے درمیان مکالمے اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ مئی 2025 کی پاک بھارت فوجی کشیدگی کے بعد کسی پاکستانی وفاقی وزیر کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔





