کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے نئے انتظامی یونٹس کے حق میں 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست دے دی ہے۔
یہ درخواست ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے جمع کرائی۔ درخواست میں ریلی کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون مانگا گیا ہے، اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تمام قانونی ضوابط اور سکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی کی جائے گی۔
ایم کیو ایم کے مطابق شاہراہ فیصل پر ریلی کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ ہوگا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پیپلز پارٹی کے وفد نے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، جس میں ایم کیو ایم سے 29 نومبر کی ریلی ملتوی کرنے کی درخواست کی جانی تھی۔





