ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اب وعدوں کا موسم گزر گیا ہے، اور یہ وعدوں کی تکمیل کا وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس گھر نہیں، انہیں 15 لاکھ روپے کا بلاسود قرض دیا جائے گا۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کا ہدف 5 سال میں 10 لاکھ گھر بنانا ہے۔ ان کے مطابق "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرض دیے جا چکے ہیں، اور قرض کی واپسی کی شرح 97.6 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کے نام پر کی جانے والی محرومی کی سیاست کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ وہ آج اس سیاست سے پردہ اٹھا رہی ہیں۔





