پشاور: پشاور میں تھانہ متنی کی حدود میں واقع سرہ خوارہ پولیس چوکی پر بدھ، 25 نومبر کو دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے اور حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
حملہ آوروں کی تعداد اور حملے کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی بھی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیس چوکیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مسلسل دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔
اس سے قبل 22 نومبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے متنی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران تین مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی تھی۔
تازہ حملے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔





