راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 20 نومبر سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں آٹھ دہشت گرد مارے گئے، اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ 21 نومبر کو سبی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکتے ہوئے کارروائی کی گئی، جس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو پنجگور میں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ پنجگور اور کیچ میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔





