خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ کے مطابق پولیس کو تھانہ باڑہ کی حدود میں شیخان پل کے مقام پر دہشتگرد کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر کارروائی کی گئی۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ شروع کر دی، اور جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر تھانہ علی مسجد کی حدود میں متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں کے مقدمات میں نامزد تھا، اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم حال ہی میں افغانستان سے ضلع خیبر آیا تھا، اور باڑہ سے پشاور جانے کی کوشش کے دوران پولیس کارروائی میں مارا گیا۔





