کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اور فی تولہ سونا مزید 3500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 3538 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 34 ہزار 600 روپے کمی ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 15 ہزار 400 روپے سستا ہوا تھا۔





