باکو: آذربایجان کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے پر طالبات کی ہڑتالوں میں اضافہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربایجان کے متعدد اسکولوں کے طالبات نے حجاب پر پابندی کے بعد کلاسز لینے سے انکار کردیا ہے جبکہ دارالحکومت باکو میں سرکاری اسکولوں میں نئی شرائط پر عمل درآمد یقنی بنانے کیلیے نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان اقدامات کے باعث حکومت کو طالبات اور والدین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے جبکہ متعدد جگہوں پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسکول یونیفارم کے قوانین کا فیصلہ 21 ستمبر کو منظور کیا گیا تھا۔ یہ ایسے لباس پر پابندی لگاتا ہے جو مقررہ یونیفارم یا سیکولر تعلیم کے اصول سے مطابقت نہیں رکھتا ہو، حالانکہ دستاویز میں واضح طور پر حجاب کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔





